ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹراورگجرات میں بارش کا سلسلہ جاری، کونکن اور گوا میں ۹ ستمبر تک بھاری بارش کا امکان

مہاراشٹراورگجرات میں بارش کا سلسلہ جاری، کونکن اور گوا میں ۹ ستمبر تک بھاری بارش کا امکان

Sat, 07 Sep 2024 11:46:08    S.O. News Service

ممبئی، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹرااورگجرات میں بارش کا سلسلہ  ہنوز جای ہے جبکہ  محکمہ موسمیات  نے گجرات کے بیشتر علاقوں میں آج  سنیچر کو بھی  موسلادھار بارش کے امکانات  ظاہر کئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو  وسطی مہاراشٹرا  سمیت کوکن  اورگوا میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بھاری بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں 8 سے 9 ستمبر تک اور تلنگانہ میں 9 سے 10 ستمبر تک الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ جبکہ  محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ان دونوں ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 9 سے 12 ستمبر کے دوران اور اڈیشہ میں 8 سے 9 ستمبر تک موسلادھار بارش  ہوسکتی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجستھان میں کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے۔جبکہ  مشرقی راجستھان کے مختلف علاقوں میں آج   بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  مغربی راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر ڈویژن کے  بعض مقامات پر اگلے دو سے تین دن تک بارش  جاری رہے گی  اور بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  دہلی میں بہت زیادہ  بارش نہیں ہوئی، لیکن بادلوں کے درمیان سورج کی انکھ مچولی  کا کھیل جاری رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے دہلی این سی آر سمیت اتر پردیش میں بارش کے حوالے سے  الرٹ  جاری کیا ہے۔

اتر پردیش کے سون بھدر، سنت کبیر نگر، پرتاپ گڑھ، اناؤ، فتح پور، ہمیر پور، وارانسی اور رائے بریلی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش میں بارش سے راحت ملنے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ آئی ایم ڈی نے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی دیگر  ریاستوں میں بھی  بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔


Share: